ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے پاکستانی کیمپ سے بری خبر سامنے آئی ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم پاکستانی کیمپ سے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
نامور صحافی سلیم خالق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بخار اور فلو میں مبتلا ہیں لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
The post سیمی فائنل سے پہلے شعیب ملک اور رضوان بخار میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل