دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا اور انگلش بلے باز جیسن روئے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل سے دو روز قبل ہی انگلینڈ نے جیسن روئے کی میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب انگلینڈ نے جیسن روئے کے متبادل کے طور پر جیمز ونس کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ساتھ ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں۔
واضح رہے انگلینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسرا دچھکا لگا ہے، اس سے پہلے فاسٹ بولر ٹیمل ملز بھی ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
The post انگلینڈ کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، جیسن روئے ورلڈکپ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل