دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نمیبیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے سپر12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہے اور بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی آخری بار کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے جس کے بعد راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ سنبھال لیں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے نئے کپتان کون ہوں گے اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
The post نمیبیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل