آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، آج کا میچ آسٹریلیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میچ جیتنے کی صورت میں آسٹریلین ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے تاہم ہارنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جب کہ آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہیں۔

The post آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں