اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور بنچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
تفضل رضوی نے دوران سماعت کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن صاحب آپ بھی جوانی میں ہارڈ ہٹنگ بلے باز تھے، درخواست گزار خالد لطیف بھی ہارڈ ہٹنگ کرنے والے بیٹسمین ہیں جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا درخواست واپس نہ لی جاتی تو آج کافی ہارڈ ہٹنگ ہونی تھی، مقدمہ چلتا تو صورتحال کافی مختلف ہونی تھی۔
کرکٹر خالد لطیف نے کہا کہ 10 فروری کو میری 5 سالہ سزا پوری ہو رہی ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا
The post اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کیخلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل