سازگار کنڈیشنز میں بابر اعظم کے اندر کا اسپنر جاگ اٹھا

 لاہور:  ڈھاکا کی سازگار کنڈیشنز میں بابراعظم کے اندر کا اسپنر جاگ اٹھا کپتان نے انٹرنیشنل کیریئر میں پہلا اوور کرا دیا۔

بیٹنگ میں دھوم مچانے والے بابر اعظم نے کسی بھی فارمیٹ میں کبھی ایک بھی گیند نہیں کرائی تھی، ڈھاکا ٹیسٹ میں جب ساجد خان بنگلا دیشی بیٹنگ لائن کا امتحان لے رہے تھے تو کپتان نے بھی دن کا آخری اوور کرنے کیلیے گیند سنبھالی اور نپی تلی بولنگ کی۔

تیج الاسلام کے بیٹ کا کنارہ لینے والی گیند فیلڈر سے تھوڑا آگے نہ گرتی تو وہ وکٹ بھی حاصل کرلیتے۔

یاد رہے ڈومیسٹک میچز میں کبھی کبھار بولنگ کرنے والے بابر اعظم نے 21وکٹیں حاصل کی ہیں۔

The post سازگار کنڈیشنز میں بابر اعظم کے اندر کا اسپنر جاگ اٹھا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں