محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا،وقار یونس

 لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے محمد حسنین کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر بتایا گیا تھا کہ ماضی میں ایک لیول4 کوچ نے نشاندہی کی تھی کہ کریز پر پہنچ کر دونوں پاؤں کھل جانے کی وجہ سے وہ کبھی کبھی تھرو کرجاتے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ 2 سال قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر کام کرتے ہوئے مجھے حسنین کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، البتہ اب اس لیول 4کوچ سے کہنا چاہیے کہ آکر پیسر کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔

یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جائزہ لینے کیلیے لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینکس لیب میں ان کا ٹیسٹ بھی کیا جا چکا ہے۔

The post محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا،وقار یونس appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں