میزبان ٹیم کو اپنی مرضی سے وکٹ بنانے کا حق ہوتا ہے، محمد یوسف

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو اپنی مرضی اور استعداد کے مطابق وکٹ بنانے کا حق ہوتا ہے، کراچی میں بھی ہم اپنی مرضی کے وکٹ بنائیں گے جس کا جلد فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران محمد یوسف نے بتایا کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کے حوالے سے  پی سی  بی کے سربراہ رمیز راجہ کا جواب سامنے آ چکا ہے، بیرون ملک ہماری مرضی کی وکٹیں نہیں ملتیں، خوشی کی بات ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اتر رہی ہے، امید ہے کہ بیرون ملک بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پنڈی میں پاکستان کی بیٹنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، کم بیک کرنے والے امام الحق کے ساتھ  تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے عبداللہ شفیق اور سینئر بیٹر اظہر علی نے عمدہ کھیل پیش  کرکے ٹیم کو فائدہ پہنچایا، ہم پنڈی کے 12 سیشن میں آسٹریلیا پر حاوی رہے، کراچی میں منعقدہ کیمپ  سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا۔

محمد یوسف نے کہا کہ ہر میزبان ملک اپنی وکٹوں سے فائدہ اٹھاتا ہے، بیرون ممالک جاکر مہمان سائیڈز کو مشکلات کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے، بھارت نے بھی اپنی وکٹوں سے فائدہ اٹھایا، پاکستان میں  گراس روڈ پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے جبکہ پی ایس ایل سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، ہم اپنے کھلاڑیوں کو اعتماد اور حوصلہ دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ کھلاڑی بیرون ملک جاکر بھی اپنی اچھی کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ  کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

The post میزبان ٹیم کو اپنی مرضی سے وکٹ بنانے کا حق ہوتا ہے، محمد یوسف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں