ایشیا ہاکی کپ؛ پاکستان آج جاپان کے مدمقابل آئے گا

جکارتہ: ایشیاکپ میں آج پاکستان کو جاپان کا چیلنج درپیش ہوگا، حریف ٹیم پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں آج پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے میدان میں اتریں گی۔

پول اے میں سے جاپان کی ٹیم پہلے ہی چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ پاچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد چار ہے، بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے خلاف میچ جیتنے یا ڈرا کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

قومی ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہوگا، بھارت کو کم انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولز کے فرق سے جیت درکار ہوگی۔

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر

ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ہاکی ٹیم کےاہم کھلاڑی ابوبکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ا ن کی جگہ حنان شاہد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ابوبکر انڈونیشیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابوبکر کے ان فٹ ہونے کو ٹیم کمبی نیشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ حنان میں بھی بہت پوٹینشنل ہے، وہ پنالٹی کارنر میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو13 گول سے شکست دے دی

دوسری جانب بھارت اگلے سال جنوری میں میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا حق رکھتا ہے جبکہ ایشیا سے دوسری تین ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ایونٹ کے اختتام پر ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کاررکردگی مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 جبکہ بھارت کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا تھا۔

The post ایشیا ہاکی کپ؛ پاکستان آج جاپان کے مدمقابل آئے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں