سڈنی: آسٹریلیا کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار اذان کی آواز گونج اٹھی۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دےکر باجماعت نمازادا کی گئی۔
تاریخی گراؤنڈ میں سابق کپتان وقار یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ دعوت افطار،انگلش کپتان کی شرکت
پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتراج ہے۔
Proud to have hosted the first-ever Eid-ul-Fitr dinner at @scg, featuring sporting greats @waqyounis99, @BrettLee_58 & @SonnyBWilliams. The first its kind at any cricket venue, special occasion. Many thanks to High Commissioner of Pakistan @Zhchaudhri & @HockleyNick (CEO CA) too. pic.twitter.com/v17uhASgk9
— kamil khan (@13kamilkhan) May 18, 2022
اس سے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگا لی کے طوپر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی بار دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا۔ جس کے دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی تھی جسے تقریب میں موجود غیر مسلم مہمانوں اور کرکٹرز نے بھی عقیدت اوراحترام سے سنا تھا۔
Glad to be part of Eid celebrations at Sydney Cricket Ground organised by @13kamilkhan
.Calling of Azan at @scg was amazing-a true manifestation of cultural diversity of Australia-a melting pot of different faiths, cultures & ethnicities @PkPublicDiplo @waqyounis99 @CricketAus pic.twitter.com/XLtgyQrxLb
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) May 18, 2022
The post سڈنی کے تاریخی گراؤنڈ میں اذان کی گونج appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
.Calling of Azan at