برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا لگ گیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے شاہینز کو باآسانی زیر کرتے ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
کیویز کے چار گولز کے مقابلے میں پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول غضنفر علی نے کیا۔
نیوزی لیںڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریبا معدوم ہوگئے ہیں، قومی ٹیم اپنے آخری دو میچز آسٹریلیا اور اسکاٹ لیںڈ کے خلاف کھیلے گی۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کیا تھا۔
The post کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل