گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل

 لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی کو میدان میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص پیچھے سے سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا۔

واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا ہے۔

کبڈی کھلاڑی سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ قتل کرنے والا مقتول کا رشتہ دار ہے جس نے گھریلو تنازع پر وقاص گجر کو قتل کیا۔

The post گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں