کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کیلئے محمد عامر کو روالاکوٹ ہاکس کا آئیکون پلئیر منتخب کرلیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر روالاکوٹ ہاکس نے اپنے مداحوں کیلئے آئیکون پلئیر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
محمد عامر پاکستان کی جانب سے پچاس ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 59 اور مجموعی طور پر ٹی20 فارمیٹ میں 219 میچز کھیل 248 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، فاسٹ بولر انٹرنیشنل اور ٹی20 لیگز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب محمد عامر کا کہنا تھا کہ روالاکوٹ ہاکس کیلئے بطور آئیکون پلئیر منتخب کرنے پر وہ انتظامیہ اور کوچز کے مشکور ہیں۔
The post کشمیر پریمئیر لیگ: محمد عامر روالاکوٹ کے آئیکون پلئیر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
