MrJazsohanisharma

عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار

کراچی: فٹس مسائل کاشکار آل راونڈر عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کےلیے بلند عزائم کااظہار کر دیا۔

کراچی کنگز کی قیادت سےمحروم ہونے کے ساتھ قومی اسکواڈ سے بھی دور کردیے جانے والے 33 سالہ آل راونڈر نےایک انٹرویو میں کہا ’اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی بہتری لانےکی غرض سے بھرپور محنت کر رہا ہوں، اللہ نے چاہا تو دوبار قومی ٹیم کا حصہ بن جاوں گا۔‘

عماد وسیم کا کہنا تھا ’پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت کے حوالے سے پی سی بی کی طرف سے اعتماد میں نہ لیے جانے کے معاملے پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم، پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بھرپور محنت کررہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پاکستان اسکواڈ سےڈراپ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فٹنس مسائل کے سبب عماد وسیم کی کارکردگی متاثر ہوئی اور وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

جبکہ عمادوسیم کا موقف ہےکہ وہ خود کومزید چار سے پانچ برس تک کرکٹ کھیلنے کےلیے موزوں سمجھتے ہیں۔

دریں اثنا عماد وسیم نے ایشیاء کپ میں پاکستان کی فتح کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مدت میں قومی کرکٹ ٹیم عمدہ پرفارمنس پیش کر رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم روائتی حریف بھارت کوشکست سے ہمکنار کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

The post عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں