پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کے سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل نجی چینل کے ایک شو میں انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’میرے خیال میں گوتم گمبھیر ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے بھارتی ٹیم میں بھی کوئی پسند نہیں کرتا‘‘۔
شاہد آفریدی نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ میں نے کسی بھارتی کھلاڑی سے لڑائی کی ہو لیکن گوتم گمبھیر کے ساتھ کبھی کبھی سوشل میڈیا پر جھگڑا ہو جاتا ہے‘‘۔
شو میں بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربجن سنگھ بھی موجود تھے جو شاہد آفریدی کی بات پر تبصرہ دینے کے بجائے ہنستے رہے۔ تاہم، بھارتی شائقین کی جانب سے شاہد آفریدی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کرکٹ اور کچھ سیاسی معاملات پر شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ٹویٹر پر کئی مرتبہ جھگڑا ہوچکا ہے۔
The post شاہد آفریدی کی ایک مرتبہ پھر گوتم گمبھیر پر تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل