بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

کراچی:  پاکستان ویمن ٹینس ٹیم نے بلی جین کنگ ٹینس کپ میں ترکمانستان کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  تاجکستان کے شہر دوشنبے میں جاری ویمن ٹورنامنٹ  کے ایشین اوشیانا  گروپ ٹو کے پول بی میں پاکستان نے  بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ترکمانستان کو 1-2 سے زیر کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے سنگلز میں اشنا سہیل کو کامیابی ملی تاہم  سارہ منصور کو دوسرے سنگلز میں  ناکامی کا سامنا رہا، تاہم ڈبلز میں پاکستان جوڑی نے فتح پاکرمقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تاجکستان میں جاری ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی، قبل ازیں  پہلے گروپ میں منگولیا سے 3-0 سے ہارنے کے بعد پاکستان نے میزبان  تاجکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔

The post بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں