لاہور: آل راؤنڈر عامر جمال آج انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آج اپنا ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم آئیڈیل کھلاڑی ہیں، خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو پانڈیا جیسے میچ فنشر کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹر عامر جمال کو موقع دینا چاہیئے، عامر سے بولنگ اور بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔
The post عامر جمال آج انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
️ He opens up about the moment he was informed that he will play his first match for Pakistan tonight 