پی سی بی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ؛ بورڈ کی ملازم کیخلاف کارروائی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹک ٹاک بنانے کے معاملے پر بورڈ نے ملازم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیا۔

ٹک ٹاکر علی فیضان بورڈ ملازم کا مہمان تھا جس نے بورڈ سے معذرت کرکے مواد ٹک ٹاک ہٹا دیا ہے۔

ٹک ٹاکر علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹک بناتے رہے جبکہ ٹک ٹاکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔

علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ اور پریس کانفرنس روم میں رسائی پاکر بھی ٹک ٹک بناتے رہے، بعد میں ٹک ٹاکر علی فیضان نے تمام ویڈیوز اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شئیر کر دیں۔

پی سی بی حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری کا آغاز کیا جس کے بعد ملازم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا۔

The post پی سی بی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ؛ بورڈ کی ملازم کیخلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں