جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، میانداد

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد ایشیاکپ میں افغان کرکٹرز اور سائقین کی جانب سے اختیار کیے گئے رویے پر پھٹ پڑے۔

لاہور میں جونئیر کرکٹ لیگ (پی جے ایل) کی ڈرافٹ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ افغانستان ٹیم کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔

لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ افغانستانی کھلاڑیوں کا رویہ بہت افسوسناک تھا، ان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے لیکن انکے چہرے زبان دیکھیں، یہ چاہتے کیا ہیں؟۔ ابھی افغانی پلئیرز نے کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ہی ان کے دماغ خراب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان کرکٹر کی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

پاکستانی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر عظیم بلے باز نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لے، سنگل اور ڈبلز کیلیے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: پاکستانی فینز کی پٹائی، پی سی بی سخت برہم

 

سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی افغان کرکٹ ٹیم کے پلئیرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا۔

The post جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے، میانداد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں