دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما آج میچ نہیں کھیل رہے جبکہ انکی جگہ کے ایل راہول کو ٹیم کی قیادت دی گئی ہے۔ افغانستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
گزشتہ روز، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی فتح سے بھارت بھی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔
بھارت
کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، دیپک چہار، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ۔
افغانستان
کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی۔
The post ایشیا کپ: بھارت کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل