بابراعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا۔

قومی بلے باز بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اسی لیے مداح قومی ٹیم کے کپتان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی بابر کے والد سے کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اعظم صدیق نے پاک انگلینڈ سیریز برابر ہونے پر اپنی تصویر ایک پیغام کیساتھ شیئر کی اور کیپشن کے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

اس پوسٹ پر ایک خاتون نے کمنٹ کیا اور کہا کہ ’انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم اس کی خواہش کیسے پوری کریں‘ جس کے جواب میں بابر اعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ ’ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہوگی‘۔

Babar-Azam

The post بابراعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں