شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، معین علی

 لاہور: پاکستان کے دورے پر آئی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی اعتراف کیا کہ پانچویں ٹی20 میچ پاکستانی بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرکے میچ جیتا۔

لاہور میں میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ مایوس کن رہی، ہمیں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی ٹیم نے ہوم کنڈیشنز کا بہتر استعمال کیا اور کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھیں: پانچواں ٹی20؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

معین علی کا مزید کہنا تھا کہ میچ ہارنے کے باوجود کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں تاہم اب بھی موقع ہے بقیہ دونوں میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کپتانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔

The post شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، معین علی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں