فیصلہ کن میچ میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کے 39 رنز پر دو آؤٹ

 لاہور: سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم انگلینڈ کے 39 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

الیکس ہیلز 18 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور حارث روف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہ نواز دھانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم (جونیئر)، محمد حسنین۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، کرس ووکس۔

The post فیصلہ کن میچ میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کے 39 رنز پر دو آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں