کراچی: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اور حارث رؤف کو زیادہ پاک بھارت میچ کے لیے زیادہ خطرناک محسوس کیا۔
انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں۔
But I do feel the bowler to be wary of on Sunday isn’t Shaheen. It’s Haris Rauf. Afridi is getting close to his best but isn’t there yet…and unlikely to be by the 23rd either. Rauf will bowl the tougher overs and has the potential to make a difference. #IndvPak #T20WorldCup
— Aakash Chopra (@cricketaakash) October 19, 2022
سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب شاہین نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
The post سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو شاہین سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل