لاہور: پاکستانی کرکٹر بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں دیکھائی دے سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کی اجازت ملنے کا قومی امکان ہے، ایونٹ 3 جنوری سے 17 فروری تک شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشن منتظمین پاکستان کے سرکردہ کھلاڑیوں کو لیگ کا حصہ بنانے کے خواہشمند ہیں اور وہ کپتان بابر اعطم، شاہین شاہ آٖفریدی، حارث رؤف سمیت کئی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
دوسری جانب کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے بھی این او سی جاری کیے جانے کا گرین سگنل ملنے کی اطلاعات ہیں، پی ایس ایل سے قبل نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز ختم ہونے کےبعد قومی کرکٹرز کے پاس بنگلہ دیش جاکر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا وقت ہوگا۔
The post قومی کرکٹرز بنگلہ دیش بریمئیر لیگ میں اِن ایکشن ہوسکتے ہیں، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل