ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟

میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی20 ورلڈکپ فائنل سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں اہم مشورے دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ میلبرن میں کھلاڑیوں ملاقات کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر رمیز راجہ 1992 کی یادیں شیئر کرتے ہوئے عمران خان کی تقریر بھی دہرائی، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گراؤنڈ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں۔

سابق کرکٹر نے بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا ہے کہ زندگی میں ایسے موقعے کم ملتے ہیں، ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔

The post ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں