ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ؛ جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

ایڈیلیڈ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ نیدرلینڈز کا 159 رنز کا ہدف جنوبی افریقا حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے ہرا دیا، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد 9 بجے میدان سجے گا جب کہ گروپ 2 کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں ہوگا۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ؛ جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں