کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن آٹھ میں ڈرافٹ کے لیے دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں کے دستخط کے بعد بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ 18 نومبر کو متوقع ہے۔ جس میں 200 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انٹرنیشنل کھلاڑی ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، سکندر رضا، کولن ایکرمین، ڈیوڈ ملان، جیسن رائے اور ڈیوڈ ملر نے اپنی دستیابی کے حوالے سے دستخط کرچکے ہیں۔
Notable names: Rashid Khan, Shakib al Hasan, David Miller, Dawid Malan, Mujeeb-ur-Rehman, Wanindu Hasaranga, Alex Hales, Aaron Finch, Jimmy Neesham amongst top players participating in the #HBLPSLDraft
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 10, 2022
اب انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی فہرست نے ڈرافٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں ریس ٹوپلے، وین پارنیل، داسن شاناکا، لونگی نگیڈی، جیمز نیشم، آرون فنچ، راسی وان ڈیر ڈوسن، ٹام کرن، عادل رشید، نکولس پوران، ایون لیوس، وینندو ہاسرنگا کے بڑے نام شامل ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق نیدرلینڈ کے 15، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25، کینیڈا کے 10، افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلادیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقا کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیز کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کیلیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کا 8واں سیزن آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے میچز کے لیے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
The post ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کیلیے 200 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں نے یقین دہانی کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل