دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ ایف کے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دیدی۔
احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ابتداء ہی سے بیلجیئم کی ٹیم کھیل پر حاوی نظر آئی اور میچ کے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں بیشوائی نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
کینیڈا کی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم گول اسکور نہ کرسکی۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسپین نے کوسٹاریکا کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کیا تھا جبکہ جاپان نے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو 1-2 گول سے اَپ سیٹ کیا تھا۔
The post فیفا ورلڈکپ؛ بیلجیئم نے کینیڈا کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل