ورلڈکپ فائنل ہارنے پر دکھ ہے، حارث رؤف

 اسلام آباد: ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف کا اسلام اباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اسلام آباد میں فاسٹ بارلر حارث روف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری ٹیم پاکستان کی ہے کسی کی انفرادی کارکردگی نہیں ہوتی، شاٸقین کرکٹ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ ورلڈکپ میں کم بیک کریں گے، شاہین آفریدی کی فاٸنل میں انجری کھیل کاحصہ ہے۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کر رہا ہوں، ورلڈکپ فاٸنل ہارنے پر دکھ ہے، شکست پر شاٸقین بھی مایوس ہوئے۔

The post ورلڈکپ فائنل ہارنے پر دکھ ہے، حارث رؤف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں