پی ایس ایل میں خورد برد پر چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ایس ایل میں خورد برد سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں مبینہ خورد برد، کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

وزارت نے پی سی بی کے مالی معاملات میں بدانتظامی پر آڈٹ کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط و کھیل احسان الرحمن مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مالی معاملات مشکوک ہیں، معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں جونئیر لیگ پی ایس ایل اور دیگر مالی معاملات میں شفافیت نہیں ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا پی سی بی کے ہر شعبے کا آڈٹ ہوگا اور جن افراد نے پی سی بی کے خرچے پر بیرونی دورے کیے ان کی بھی تفیصلات طلب کی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ جونیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے، معاملات کی چھان بین کے بعد شفافیت عوام کے سامنے لائی جائے۔

The post پی ایس ایل میں خورد برد پر چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں