کراچی: ماہ اکتوبر کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار نے حاصل کرلیا۔
ویمنز ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ندا ڈار کو بہترین خاتون کرکٹر کے اعزاز سے نوازا گیا، بھارت کی جمیما روڈریگوئز اور دیپتی شرما بھی نامزد ہوئی تھیں لیکن ندا کی کارکردگی دونوں پلیئرز پر بھاری رہی۔
انھوں نے ایشیا کپ کے 6 میچزمیں مجموعی طور پر 145 رنز 72.50 کی اوسط سے بنائے،انھوں نے ایونٹ میں 8 وکٹیں بھی اپنے نام کیں،اوسط 14.87 رنز رہی۔
The post ماہ اکتوبر کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز ندا ڈار نے حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل