قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔
کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے کہا کہ ملک میں غلط تصور پایا جاتا ہے کہ چیئرمین کسی کرکٹر کو ہی ہونا چاہیے، کوئی بھی کرکٹر بورڈ سے بڑا نہیں ہوتا۔
وسیم اکرم نے رمیز راجا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھ دن کیلئے آئے تھے اب چلے گئے انہیں واپس اپنی جگہ پر آجانا چاہیے، نجم سیٹھی تجربہ کار ہیں وہ معاملات ڈیل کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بورڈز کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے تھی، یہ گلی کوچے کی کرکٹ نہیں ہورہی ہے تم نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے، مجھے نہیں سمجھ آتا یہ کون لوگ ہیں؟۔
قبل ازیں بھارت رواں سال شیڈول ستمبر کے آخر میں ایشیاکپ کے لیے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے جواب میں اسوقت کے چیئرمین رمیز راجا نے موقف اپنایا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا ہے تو ہم بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: رمیز راجا نے مصباح، وقار کو کوچنگ سے ہٹانے کی وجہ بتادی
تاہم پی سی بی نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے حکام کے ساتھ 4 فروری کو بحرین میں ہنگامی میٹنگ کی ہے۔
The post رمیز راجا کو واپس اپنی جگہ پر آجانا چاہیے، وسیم اکرم کا طنز appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل