ریاض: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خانہ کعبہ کے صحن میں احرام پہن کر اپنی تصاویر بنوائی اور اُسے شیئر کیا۔ ساتھ میں انہوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
شاہین آفریدی کی تصویر پر اُن کے مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے مبارک باد دی اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔
Alhamdulillah pic.twitter.com/Uwx8mgqFxW
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 22, 2023
کرکٹر ساجد خان، انور علی، فواد عالم، عابد علی، فرید خان، بلاول بھٹی، عمران خان نے انہیں مبارک باد دی جبکہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی نے بھی شاہین آفریدی کو مبارک باد دی۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کی مسجد نبوی میں آمد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ایک مداح نے شیئر کی۔
Shaked hand with him in Madina munawwara❤❤ pic.twitter.com/DNi6P270BY — Subhan Amjad (@SubhanA94744064) January 22, 2023
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں اور اہلیہ سمیت عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔
Alhumdulillah ❤️
— Ansha Shahid Afridi (@AnshaAfridi_) January 22, 2023
The post شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل