ٹیسٹ سیریز برابر، ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل تین سیریز جیتنے کے بعد ناکامی کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز 1-2 سے جیتی تھی جبکہ نیدر لینڈ کو 0-3 سے زیر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی 0-3 سے قابو کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

دوسری جانب جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 110 واں میچ کھیلا گیا، مہمان ٹیم نے اپنی فتوحات کی 50 مکمل کی جبکہ پاکستان 56 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اپنے نام کرچکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ 3 میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔

The post ٹیسٹ سیریز برابر، ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں