ثقلین مشتاق کے شاداب خان سے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق اہم انکشافات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی کے حوالے سے انکشافات کردیئے۔

معروف یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان نے گھر سے انکے والدین گھر پر رشتہ لیکر آئے تھے، جس کی بےحد خوشی تھی، آج کے دور میں اولاد یہ کہہ دے جس کو ماں باپ پسند کریں، اسے شادی کروں گا بہت بڑی بات ہے!۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو جتنے عرصے قومی ٹیم میں دیکھا اس میں کوئی برائی نظر نہیں آئی بلکہ اسکے برعکس نمازی تھا جس نے مجھے بہت قائل کیا۔

مزید پڑھیں: بیگم کیساتھ کھانا کھاتا ہوں تو دوست طعنے دیتے ہیں، شاداب

ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ آنے کے بعد سوچنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی جس کے بعد منگنی ہوئی اور اگلے دو روز بعد دونوں نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بنان نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

سابق کرکٹر نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے دوران تمام نوجوان کرکٹرز نے بہت عزت دی۔

The post ثقلین مشتاق کے شاداب خان سے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق اہم انکشافات appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں