بابراعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں کپتان بابراعظم کی لیگ اسپنر شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے وقفے کے دوران لیگ اسپنر شاداب خان کے والدین سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی، اس دوران کپتان نے دوست کی والدہ کو گلے لگایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے

دوسری جانب اس میچ میں کپتان بابراعظم نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے ایشیا کے دوسرے تیز ترین کرکٹر ہیں۔

The post بابراعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں