قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کپتان کے نام کے اعلان میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔
سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کپتانی کے معاملے کو ختم کرنے کے لیے بابر کو 2023 کے ورلڈ کپ تک کپتان کے طور پر پہلے ہی اعلان کر دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام اعلان کی ضرورت نہیں، بابراعظم کو کچھ شعبوں میں جلد از جلد کام کرنے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پوری تیاری اور اعتماد کے ساتھ بھارت جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ کیلئے نائب کپتان کا اعلان کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔
The post ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام اعلان کی ضرورت نہیں، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل