ورلڈکپ کے شیڈول کا 27 مئی کو اعلان متوقع

  کراچی:  ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا 27 مئی کو اعلان متوقع ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے خصوصی جنرل اجلاس میں کئی دیگر اہم فیصلے بھی کرے گا۔

5 نکاتی ایجنڈے میں رواں برس اکتوبر، نومبر میں ملکی میدانوں پر شیڈول میگا ایونٹ کے لیے ورکنگ گروپ کا قیام سب سے اہم ہے،آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے، ابھی تک وینیوزاور میچز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ مقابلے 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک مکمل کرلیے جائیں گے، ملک کے 12 وینیوز کو میزبانی کا موقع ملے گا۔

احمد آباد کے نئے اسٹیڈیم پر فائنل ہوگا، بھارتی بورڈ ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی کمیٹی کے قیام کر اعلان کیا جائے گا،پہلا ایڈیشن مارچ میں منعقد کیاجا چکا ہے، اسے آئی پی ایل گورننگ کونسل نے آرگنائز کیا تھا لیکن اب بی سی سی آئی اس کے لیے الگ باڈی قائم کرے گا، ویمنز لیگ سے متعلق بورڈ کو اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹیم اونرز اور براڈ کاسٹرزسے مثبت ردعمل ملا ہے۔

عوامی سطح پر بھی ایونٹ کی پذیرائی ہوئی، ریاستی ٹیموں میں فزیوتھراپسٹ اور ٹرینرز انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سبسڈی سب کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، جنسی ہراسگی کے تدارک کی پالیسی کو بھی منظور کیا جائے گا۔

دریں اثنا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بھارتی اسکواڈ 3 مراحل میں لندن پہنچے گا، پہلا دستہ 23 مئی کو روانہ ہوگا، دوسرا آئی پی ایل پلے آف کی تکمیل پر جائے گا،باقی کھلاڑی 30 مئی کو روانہ ہوں گے،آسٹریلیا سے فائنل 7 سے 12 جون تک اوول میں شیڈول ہے۔

The post ورلڈکپ کے شیڈول کا 27 مئی کو اعلان متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں