تکلیف دہ بیماری میں مبتلا بچی ڈاکٹرز کی ناامیدی کے باوجود 29 سال جی گئی

برازیل کی 48 سالہ خاتون ایڈالگیسا سورس الویز کے ہاں پہلی اولاد ہوئی مگر ایک تکلیف دہ اور نایاب بیماری کے ساتھ جس میں سر کا حجم مسلسل بڑھتا جاتا ہے اور دماغی سرگرمی شدید متاثر ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیدائش کے وقت ڈاکٹروں نےگریزیلی کو چند ماہ کا مہمان بتایا تھا مگر گریزیلی 29 سال کی ہوگئی ہیں اور ان کا سر اب بھی سائز میں مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ گریزیلی نہ ہی سُن سکتی ہیں، نہ بول سکتی ہیں، نہ ہی دیکھنے قابل ہیں اور نہ ہی چلنے کے۔

NYPICHPDPICT000011166525

گریزیلی Hydrocephalus کا شکار ہیں جس میں دماغ کے اندر بڑی مقدار میں سیال (fluid) جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے عضو کا سائز بھی بڑھتا ہے اور اس پر دباؤ بھی۔

عام طور پر دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں سیال کی محدود مقدار ہوتی ہے جو دونوں اعضا کو گیلا رکھتی ہے۔ لیکن ہائیڈروسیفالس بیماری میں یہ سیال بہت زیادہ جمع ہوجاتا ہے جس سے بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے اور دماغی افعال کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔  سیال کے تیزی سے جمع ہونے کی وجہ سے مریض کا سر غیر معمولی طور پر پھول کر بڑا ہوجاتا ہے۔

NYPICHPDPICT000011166522

والدہ نے بتایا کہ گریزیلی تینوں بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہے۔ مجھے اُسی وقت کچھ غلط ہونے خدشہ ہوگیا تھا جب حمل کے دوران میرے پیٹ میں درد ہوتا تھا۔ تکلیف اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ جب میں 8 ماہ کی حاملہ تھی انہیں بستر سے اٹھنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔ بعد میں الٹراساؤنڈ میں انکشاف ہوا کہ میری بیٹی کا سر غیرمعمولی طور پر بڑا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بیماری کی تشخیص کی۔ ڈاکٹروں کو لگتا تھا دماغ میں سیال جمع ہونے کی وجہ سے میری بیٹی صرف چند ماہ تک زندہ رہے گی لیکن وہ 29 سال کی ہوگئی ہے۔

NYPICHPDPICT000011166533

چونکہ گریزیلی خود کوئی کام کرنے قاصر ہیں، لہٰذا اُنہیں 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے ان کی والدہ کل وقتی نگراں ہیں۔ الویز کی ذمہ داریوں میں گریزیلی کو کھانا کھلانا، اُس کی صفائی وغیرہ کرنا اور نہلانا دھُلانا شامل ہے۔

الویز نے بتایا کہ جب گریزیلی پیدا ہوئی تو اس کے بڑے سر کی وجہ سے لوگ اس کا مسلسل مذاق اڑاتے تھے اور اُڑاتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ اہم بات یہ ہے کہ گریزیلی جیسی بھی ہے، میں، میرے اہل خانہ اور دوست گریزیلی سے ویسے ہی پیار کرتے ہیں۔ میں گریزیلی کے لیے وقف ہوں اور اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کرکے مجھے خوشی ہوتی ہے۔ بالخصوص جب میں اس کی مسکراہٹ دیکھتی ہوں تو میری ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔

NYPICHPDPICT000011166521

The post تکلیف دہ بیماری میں مبتلا بچی ڈاکٹرز کی ناامیدی کے باوجود 29 سال جی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں