آئی پی ایل تنازع؛ لکھنؤ کے کیمپ پر مداحوں نے نٹ بولٹ بھینک دیئے

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 16 ویں ایڈیشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کیمپ پر مداحوں نے دھاوا بول دیا۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدر آباد کے بالر اویش خان نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے بلےباز ہینرج کلاسن کو فل ٹاس بال کروائی تو امپائر نے متنازع طور پر نوبال قرار دی، اس کے بعد حیدر آباد کے مداحوں نے کوہلی کوہلی کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کیمپ پر نٹ اور بولٹ بھی پھینکے گئے جس کے باعث انتظامیہ کو کچھ دیر کیلئے میچ روکنا پڑا جبکہ سیکیورٹی کو معاملے میں مداخلت کرنا پڑی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کوہلی، گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی منظر عام پر لے آیا

مداحوں نے کیمپ پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو نشانہ بنایا تھا تاہم وہ محفوظ رہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان میچ کے اختتام پر سخت جملوں کو تبادلہ ہوا تھا، جس پر بھارتی بورڈ نے دونوں کرکٹرز پر 100، 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا

 

میچ کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا البتہ میچ کے بعد معاملہ اس وقت الجھا جب گوتم گمبھیر بھی کوہلی سے تلخ کلامی کیلئے پہنچ گئے تھے۔

The post آئی پی ایل تنازع؛ لکھنؤ کے کیمپ پر مداحوں نے نٹ بولٹ بھینک دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں