سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھ کر بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، سابق کرکٹر

پنجاب میں نگراں حکومت کے مشیر اور سابق کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھتے ہوئے بھارت کو ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب میں رمضان ہاکی لیگ کے پرفارمرز کیلئے 20 ہزار روپے وظیفہ اعلان کرنے کے موقع پر کرکٹ صورتحال پر بھی جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے پاکستان میں سب ٹیمیں آکر کھیل رہی ہیں تو پھر بھارت کے نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، پی سی بی نے متبادل آپشن کے طور پر جو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا ہے وہ مناسب ہے، اس سے کم از کم یہ ہوگا کہ کچھ میچز پاکستان میں ممکن ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو سری لنکا، بنگلہ دیش نے گرین سگنل دیدیا

وہاب ریاض نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت اگر ایشیاکپ ہوتا ہے تو پھر ورلڈکپ کیلئے بھی اسی ماڈل کے تحت پاکستان کے میچز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ منصب سنبھالنے کے باوجود ان کا کرکٹ سے تعلق ختم نہیں ہوا، باقاعدگی سے جم کرتا ہوں تاکہ لیگ کرکٹ کھیل سکوں۔

The post سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھ کر بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، سابق کرکٹر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں