نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر آکاش مدھوال کے بالنگ ایکشن کو حسن علی سے مشابہ قرار دیدیا۔
گزشتہ روز دوسرے پلے آف میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر آکاش مدھوال نے 3.3 اوورز میں محض 5 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ جس کی بدولت ممبئی کی ٹیم نے 81 رنز سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی۔
آکاش مدھوال نے پریرک مانکڈ، آیوش بدونی، نکولس پورن، دیپک ہودا اور روی بشنوئی کی وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ نوین الحق کا وکٹ پر جشن منانے کا انداز بھی گواسکر کو پسند نہ آیا
میچ کے دوران سائمن ڈول نے کمنٹری کرتے ہوئے مدھوال کے بالنگ ایکشن کا موازنہ پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی سے کرتے ہوئے کہا کہ انکا ایکشن بلکل پاکستانی کرکٹر جیسا لگتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ کے میزبان، شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ جے شاہ نے اعلان کردیا
پیشہ سے انجینئر آکاش مدھوال کا تعلق شمالی ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ سے ہے، انہیں ممبئی کے انجرڈ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے 29 سالہ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ بمراہ بھائی کی اپنی جگہ ہے، ٹیم میں وہی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں جو مجھے سونپا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں شریک ہیں۔
The post آکاش مدھوال کا بالنگ ایکشن ’’حسن علی‘‘ سے مشابہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل