’’کیا بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق ہیں جو پاکستان نہیں آسکتے‘‘ جنید خان

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ کیا بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق ہیں کہ پاکستان نہیں آسکتے۔

ایک انٹرویو میں پیسر نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو تو کسی قسم کے خدشات محسوس نہیں ہوتے، کیا بھارتی کرکٹرز کسی اور دنیا کے باسی ہیں کہ ان کے لیے الگ ہی نوعیت کی سیکیورٹی درکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار جیسے معاملات کو دیکھنا چاہیے، گرین شرٹس نے چند روز قبل ہی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اب بھی ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: امام الحق کیسے افتخار، حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں؟ جنید خان کا سوال

فاسٹ بولر نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کو کسی پلیٹ فارم پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمارا دو ٹوک اور واضح موقف ہے کہ بھارت پاکستان آئے گا تو ہم بھی جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اوپنر امام الحق کی جانب سے غیر ضروری ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، کہ حارث کو کھلانا چاہپیے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

The post ’’کیا بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق ہیں جو پاکستان نہیں آسکتے‘‘ جنید خان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں