بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ اِن ایکشن ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے۔

بابراعظم کو لیکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے رواں سال 11 جون کو ہونے والی پلئیر کی نیلامی میں منتخب کیا تھا۔

ایل پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست شیڈول ہے، جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی10 لیگ کی رنر اَپ فرنچائز کے بھارتی مالک نے لنکن لیگ میں ٹیم خرید لی

ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کے تین اسٹیڈیم کریں گے جس میں ہمبنٹوٹا، کولمبو اور کینڈی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لنکن پریمئیر لیگ میں شامل نئی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز کو حال ہی میں بھارتی بزنس مین ساگر گھنہ خریدا تھا۔

The post بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ اِن ایکشن ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں