برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی

 لاہور: برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں پانچ مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں چھ ممالک نے حصہ لیا، آخری دو دن بھارتی ٹیم چھائی رہی، اور اوپن و ویمن کٹیگریز میں کامیابی حاصل کرکے برتری ثابت کی۔

بھارت نے دونوں کٹیگریز کے فائنلز میں یو اے ای کو ہرایا، ایک روز پہلے بھارت سنئیر اور مکسڈ کٹیگریز میں بھی فاتح رہا۔

چاروں کٹیگریز کی فائنلسٹ بھارت، پاکستان اور یو اے ای نے ورلڈ برج چیمپئین شپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا، ورلڈ برج چیمپئین شپ اگست میں مراکو میں ہو گی، بھارتی ٹیم نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور انتظامات کو سراہا۔

The post برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں