سچن ٹنڈولکر نے آن لائن ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

بھارتی کرکٹ میں بھگوان کا درجہ پانے والے لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر نے بغیر اجازت آن لائن ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بغیر اجازت انکا نام اور تصویر استعمال کرکے ادویات کو فروخت کرنے والوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ایک دوائی کمپنی کے آن لائن اشتہار میں ٹنڈولکر کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرکے دواؤں کی تشہیر کی ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ممبئی پولیس کو اپنے معاون کے ذریعے شکایت درج کرائی گئی جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 دھوکا دہی، 465 جعل سازی اور دفعہ 500 ہتک عزت کے تحت درج کی ہے۔

The post سچن ٹنڈولکر نے آن لائن ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں