تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پاکستان کے ہاکی کوچ عہدے سے مستعفی

کراچی: ایک برس سے زائد مدت کی تنخواہ کے منتظر پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔ تنخواہ کی عدم ادائیگی کی خلاف ایف آئی ایچ سے رجوع کرنے کا عندیہ دینے والے ڈچ کوچ کا کہنا ہے کہ اب ان کی برداشت سے باہر ہوگیا تھا۔

رابطہ پر ایمسٹرڈیم میں موجود سیگفریڈ ایکمین نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر مجھے میرا حق ضرور مل جائے گا،لیکن موجودہ حالات میں مالی مسائل کے سبب مجھے اپنے اہل خانہ کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے آگے قدم بڑھانا ہے۔

ایکمین نے13 مارچ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے دفتر سے درخواست کی تھی کہ ایک برس سے رکی ہوئی تنخواہ جاری کی جائے تاکہ پاکستان جونیئر ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے موزوں تیاری کر سکے۔ تاہم یاددہانی کے باوجود ان کو کوئی جواب نہیں ملا۔

ایکمین نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر میں ایف آئی ایچ کی تادیبی کمیٹی سے رابطہ کا حق رکھتا ہوں.

سیگفریڈ ایکمین پاکستان سے قبل جاپان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 8 ہزار یورو ماہانہ کی تنخواہ پر خدمات انجام دینے والے ایکمین کو پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی۔

The post تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پاکستان کے ہاکی کوچ عہدے سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں