MrJazsohanisharma

پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ چوتھا ون ڈے آج ہوگا، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

سائنس

  کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 پر شروع ہوگا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کئی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، عبداللہ شفیق کی جگہ افتخار احمد، محمد نواز کی جگہ اسامہ میر، اوپنر فخر زمان کمر درد کا شکار ہیں انکی جگہ شان مسعود کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے ڈنز میں کپتان بابراعظم کی عدم شرکت، مداح سوال کرنے لگے

اسی طرح فاسٹ بولنگ کے شعبے میں حارث رؤف کو نسیم شاہ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبر ایک پویشن حاصل کرسکتا ہے؟

پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

The post پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ چوتھا ون ڈے آج ہوگا، ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی