انڈر19ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ ون ڈے میچ میں شامل حسین کی ڈبل سنچری

 اسلام آباد: انڈر19ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں نارتھ زون کے کپتان شامل حسین نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت جاری انڈر19ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں  گلگت بلتستان کے خلاف کراچی کمپنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے  ون ڈے میچ میں نارتھ زون کے کپتان شامل حسین نے 135 گیندوں پر 206  رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں 22  چوکے اور 9 بلندوبالا چھکے شامل تھے۔ 50 اوورز کے میچ میں نارتھ زون کی ٹیم نے شامل حسین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 420  رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

شامل حسین نے آل راؤنڈ پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 اوورز میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جواب میں  گلگت بلتستان کی ٹیم 50 اوورز  میں سات وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بناسکی۔ گلگت بلتستان کی جانب سے  تبرار ولی نے 80  رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

شامل  حسین کو رواں  برس کے آغاز میں قومی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20  سیریز میں حصہ لیتے ہوئے 67 رنز  کی خوبصورت اننگز کی بدولت ٹرافی جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

 

The post انڈر19ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ؛ ون ڈے میچ میں شامل حسین کی ڈبل سنچری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں